بدھ، 13 مئی 2026 ☀️ اسلام آباد: C°26
تازہ ترین
تازہ ترین

صوبائی وزیر کھیل و امورِ نوجوانان فیصل ایوب کھوکھر کا لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس راولپنڈی کا دورہ

📅 Sunday، 26 April 2026 ✍️ Editor ⏱ 3 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

صوبائی وزیر کو “ری ہیبیلیٹیشن آف لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس” اسکیم کے تحت جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ

صوبائی وزیر کی کمپلیکس میں نصب کیے جانے والے سولر سسٹم کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت


صوبائی وزیر کھیل و امورِ نوجوانان پنجاب، فیصل ایوب کھوکھر نے گزشتہ روز راولپنڈی کے مختلف اہم مقامات کا تفصیلی دورہ کیا، جس میں لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس، پنڈی فوڈ اسٹریٹ اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شامل تھے۔ دورے کا مقصد جاری ترقیاتی منصوبوں، موجودہ سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لینا تھا۔ لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس کے دورے کے دوران صوبائی وزیر کو “ری ہیبیلیٹیشن آف لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس” اسکیم کے تحت جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کمپلیکس کی مختلف سہولیات کا معائنہ کیا اور سوئمنگ پول کی موجودہ حالت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (PMU) کو ہدایت کی کہ کمپلیکس میں نصب کیے جانے والے سولر سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے اور اسے سوئمنگ پول سمیت پورے کمپلیکس کی حقیقی توانائی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا جائے، تاکہ توانائی کے مؤثر اور پائیدار استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔
بعد ازاں صوبائی وزیر نے پنڈی فوڈ اسٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا اور بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران، بشمول ڈویژنل سپورٹس آفیسر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور تحصیل سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی کہ فوڈ اسٹریٹ کے لیز ہولڈر کے ساتھ معاہدہ فوری طور پر مکمل کیا جائے، بلا تاخیر دستخط کیے جائیں اور تمام بقایاجات کی وصولی یقینی بنا کر پنجاب اسپورٹس بورڈ میں جمع کروائی جائے۔ صوبائی وزیر نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پنڈی فوڈ اسٹریٹ کے ایگزٹ گیٹ کے قریب واقع ایک سائٹ کا معائنہ کیا، جو ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب کی ملکیت ہے۔ مذکورہ جگہ کو دو پیڈل ٹینس کورٹس کے قیام کے لیے موزوں قرار دیا گیا۔صوبائی وزیر فیصل ایوب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پنجاب صوبے بھر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، جدید سہولیات کی فراہمی اور شفاف انتظامی نظام کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع میسر آ سکیں۔ ا س موقع پر ڈی او اسپورٹس پنڈی اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔

faisal khokar
ٹیگز: #dost news #faisal ayub khokar #saji abasi #shamas tauhed abassi #solar #sports complex rawalpinid #sports minister

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *