مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,844 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,218 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,844 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,218
صفحہ اول

کنگ سلمان ریلیف کی طرف کی جانب سے صوبہ پنجاب میں 8,500 مستحق خاندانوں میں غذائی پیکجز کی تقسیم

📅 ہفتہ، 25 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
king salman
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔24اپریل (دوست نیوز):کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پنجاب میں 8,500 مستحق خاندانوں میں غذائی پیکجز کی تقسیم کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ یہ سرگرمی پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ منصوبے کے آخری مرحلے کے تحت انجام دی گئی، جس کا مقصد غذائی قلت کا شکار اور مستحق افراد کو بنیادی خوراک کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔اس اقدام کے تحت 97 کلوگرام وزن کے حامل غذائی پیکجز پنجاب کے مختلف اضلاع میں مستحق اور کمزور طبقات میں تقسیم کیے گئے، جن میں سے زیادہ تر حالیہ سیلاب سے متاثرہ تھے۔ اس مرحلے میں 10 اضلاع میں مجموعی طور پر 8,500 پیکجز تقسیم کیے گئے، جن میں ملتان (جلالپور پیر والا) 1,000، بہاولپور 1,000، مظفرگڑھ (علی پور) 900، بہاولنگر 1,600، راجن پور 500، ننکانہ صاحب 500، خانیوال (کبیر والا) 700، رحیم یار خان 700، چنیوٹ 800، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ 800 شامل ہیں۔

ہر پیکج میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلوچینی ، 5 کلودال چنا، اور 2 کلو کھجور شامل تھیں، جس سے مستفید خاندانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملی۔تقسیم کا عمل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ، اور کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے شراکت دار اداروں حیات فاؤنڈیشن اور پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیا گیا۔یہ اقدام پاکستان میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے اور کمزور طبقات کو بروقت امداد فراہم کرنے کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے مسلسل عزم کا عکاس ہے، جو دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کے مشن کے تحت ضرورت مند افراد کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹیگز: #KSA #MBS #pakistan #punjab
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں