مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,210 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,385 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,210 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,385
ذائقہ

بریانی کی مکمل ریسپی

📅 جمعہ، 24 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
بریانی کی مکمل ریسپی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

بریانی کی مکمل ریسپی )

📝 اجزاء:

  • چکن: 1 کلو
  • چاول: 1 کلو (باسمتی)
  • پیاز: 3 عدد (باریک کٹی ہوئی)
  • ٹماٹر: 3 عدد
  • دہی: 1 کپ
  • ادرک لہسن پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ
  • ہری مرچ: 4-5 عدد
  • لال مرچ پاؤڈر: 1 چمچ
  • ہلدی: آدھا چمچ
  • بریانی مصالحہ: 2 کھانے کے چمچ
  • نمک: حسبِ ذائقہ
  • تیل: آدھا کپ
  • آلو: 3-4 عدد (اختیاری)
  • پودینہ اور ہرا دھنیا: حسبِ ضرورت
  • لیموں: 2 عدد
  • زعفران یا زرد رنگ: تھوڑا سا
  • ثابت گرم مصالحہ (دارچینی، الائچی، لونگ): چند عدد

👩‍🍳 بنانے کا طریقہ:

1. چاول ابالنا:
ایک بڑے برتن میں پانی گرم کریں، اس میں نمک اور ثابت گرم مصالحہ ڈالیں۔ چاول ڈال کر 70٪ تک ابال لیں اور چھان لیں۔

2. چکن تیار کرنا:
ایک پتیلی میں تیل گرم کریں، پیاز سنہری فرائی کریں۔ پھر اس میں ادرک لہسن ڈال کر بھونیں۔
اب چکن شامل کریں اور اچھی طرح پکائیں۔

3. مصالحہ ڈالنا:
ٹماٹر، دہی، ہری مرچ، نمک، لال مرچ، ہلدی اور بریانی مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں جب تک تیل اوپر نہ آ جائے۔

4. آلو شامل کرنا (اگر چاہیں):
آلو ڈال کر نرم ہونے تک پکائیں۔

5. تہہ لگانا:
ایک بڑے برتن میں پہلے چکن کی تہہ لگائیں، پھر اوپر چاول ڈالیں۔
پھر اس پر پودینہ، دھنیا، لیموں کا رس اور زعفران ڈالیں۔

6. دم دینا:
برتن کو ڈھک کر ہلکی آنچ پر 15-20 منٹ دم دیں۔

ٹیگز: #biryani #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں