مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,073 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,432 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,073 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,432
تازہ ترین

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27اپریل کو کھیلا جائے گا

📅 جمعہ، 24 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27اپریل کو کھیلا جائے گا
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

27اپریل کو کھیلا

ھاکہ۔24اپریل (دوست نیوز):بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق یہ میچ بیر سریشتھو فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمن سٹیڈیم،چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان بنگلہ دیش ٹیم نے مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی،تین ون ڈے میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جو بنگلہ دیش کی ٹیم نے 1-2 سے جیت لی تھی۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 27 اپریل کو پہلے میچ سے ہوگا۔

ٹی ٹونٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کریں گے جبکہ میزبان بنگلہ دیش کو لٹن داس لیڈ کریں گے۔ دوسر ا ٹی ٹونٹی میچ 29 اپریل کو اسی مقام چٹوگرام میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 2 مئی کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم،ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

ٹیگز: #cricket #icc #international #ipl #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں