مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,210 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,385 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,210 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,385
بزنس

تجارتی روابط میں اہم سنگ میل ،ٹرانزٹ معاہدے کے تحت این ایل سی کی پارٹنر کمپنی کی پہلی تجارتی کھیپ کرغزستان سے بذریعہ چین، پاکستان پہنچ گئی

📅 جمعرات، 23 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
تجارتی روابط میں اہم سنگ میل ،ٹرانزٹ معاہدے کے تحت این ایل سی کی پارٹنر کمپنی کی پہلی تجارتی کھیپ کرغزستان سے بذریعہ چین، پاکستان پہنچ گئی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔23اپریل (دوست نیوز):تجارتی روابط میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان علاقائی تجارت کیلئے ایک اہم مرکز بن گیاہے،نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کی مؤثر حکمت عملی اورعلاقائی تجارتی روابط کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ٹرانزٹ معاہدے کے تحت این ایل سی کی پارٹنر کمپنی کی پہلی تجارتی کھیپ کرغزستان سے بذریعہ چین، پاکستان پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق این ایل سی کی کاوشوں سے خطے کے متعدد ممالک نے خنجراب پاس اور سوست پورٹ کو ایک قابلِ اعتماد تجارتی راہداری کے طور پر اختیارکیا ہے۔ نئے روٹ کے تحت کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان، قازقستان اور ازبکستان کو کراچی بندرگاہ تک براہ راست رسائی میسر ہو گی۔

خشکی میں گھرے وسطی ایشیائی ممالک کیلئے پاکستان تیز، محفوظ اور قابلِ اعتماد تجارتی راستے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ 2024 سے این ایل سی کراچی سے کرغزستان کے مختلف شہروں تک جدید ٹی آئی آر نظام کے تحت کامیاب ترسیل کر رہاہے۔ماہرین کے مطابق اس تاریخی منصوبہ کے تحت پہلی بار محفوظ اور جدید انداز میں تجارتی رابطے کی وجہ سے افغانستان مکمل طور پر نظر انداز ہو چکا ہے۔ سوست ڈرائی پورٹ بھی سال بھر فعال رہنے کے باعث چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت میں تسلسل اور استحکام کو یقینی بنا رہا ہے۔

ٹیگز: #china #international #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں