بدھ، 13 مئی 2026 ☀️ اسلام آباد: C°26
تازہ ترین
تازہ ترین

یاسین ملک کی صحت تیزی سے خراب ہو رہی ہے، رہا کیا جائے ، مشعال ملک

📅 Wednesday، 22 April 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔22اپریل (دوست نیوز):کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی صحت تیزی سے خراب ہو رہی ہے، وہ پہلے ہی دو مرتبہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں تاہم اب ان کی زندگی کو مزید خطرات لاحق ہیں ۔ بدھ کو یاسین ملک کے خلاف ایک اہم اور حساس کیس کی سماعت کے موقع پر اپنے وڈیو پیغام میں انہوں نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور کہا کہ یاسین ملک نے ماضی میں مسلح جدوجہد ترک کر کے پرامن سیاسی راستہ اختیار کیا تھا جس کی یقین دہانی عالمی قوتوں کی جانب سے کرائی گئی تھی مگر آج وہ اسی فیصلے کی قیمت جیل میں ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے امریکا، چین، او آئی سی سمیت عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے انسانی بنیادوں پر فوری اقدامات کئے جائیں ، انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور رہا کیا جائے۔مشعال ملک نے خبردار کیا کہ کشمیر ایک حساس خطہ ہے اور اگر قیادت کو دبایا گیا تو اس کے اثرات پورے خطے کے امن پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

ٹیگز: #india #international #kashmir #pakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *