محمد خالد
پاکستان ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانےم والے ممالک میں اس کا نام شامل ہو چکا ہے۔ اس غیر معمولی دلچسپی کی بڑی وجہ دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے وہ تاریخی ایران–امریکہ امن مذاکرات ہیں، جنہوں نے عالمی سیاست کا رخ بدلنے کی امید پیدا کر دی ہے۔
دنیا بھر کے کروڑوں لوگ اس وقت پاکستان کی سفارتی کوششوں، جنگ بندی مذاکرات اور ایران و امریکہ کے اعلیٰ سطحی وفود کی اسلام آباد آمد سے متعلق معلومات تلاش کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے جس حکمت، تدبر اور سنجیدگی کے ساتھ دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا، اس نے عالمی برادری میں پاکستان کے مثبت کردار کو نمایاں کر دیا ہے۔
یہ سرچ ٹرینڈز صرف ایک وقتی خبر نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان اب عالمی سطح پر ایک اہم اور ذمہ دار ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اسلام آباد اس وقت دنیا کی سب سے بڑی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے، جہاں ہونے والے فیصلے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
یہ لمحہ پاکستان کے لیے فخر کا ہے کہ اس نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ امن، استحکام اور عالمی ہم آہنگی کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔



