اسلام آباد۔16اپریل (دوست نیوز):پاکستان سپر لیگ 11 میں کل (جمعہ کو)واحد میچ لاہور قلندرز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔پی ایس ایل میں کل 17 اپریل بروز جمعہ کو لیگ کے26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور لاہور قلندرز کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ رات 7 بجے شروع ہو گا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر سعود شکیل کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ثام ہارپر،ریلی روسو،حسن نواز،خواجہ نافع،بیون جیکبز،جہانداد خان،کاشف بھٹی،خلیل احمد،ابرار احمد اورعثمان طارق شامل ہیں۔ لاہور قلندرز کو مایہ ناز آل رائونڈرشاہین شاہ آفریدی لیڈ کریں گے۔ اس ٹیم میں فخر زمان،محمد نعیم،عبداللہ شفیق،حسیب اللہ خان (وکٹ کیپر)سکندر رضا،آصف علی،ڈنتھ ویلالج،اسامہ میر،عبید شاہ اور مستفیض الرحمان جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل 3 مئی کو قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ 11 میں جمعہ کو واحد میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا
Govt. Scheme
PHA Flats
Affordable Housing · Pakistan
🏠 1 & 2 Bed
✅ Easy Installments
🏛️ Govt. Approved
Starting from PKR 35 Lac
Enquire Now
0300-7880786
Dost Marketing


