مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 17°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 310.12 GBP/PKR 370.24 سونا/تولہ (عالمی) 415,438 PKR Bitcoin $80,454 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 310.12 GBP/PKR 370.24 سونا/تولہ (عالمی) 415,438 PKR Bitcoin $80,454
صفحہ اول

وزیر اعظم شہباز شریف اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ملاقات، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
qater n pakistan
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

دوحہ۔16اپریل (دوست نیوز):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر اور دیگر خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کے مکمل اظہار یکجہتی اور حمایت کا یقین دلایا ہے جبکہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نےخطے میں کشیدگی میں کمی لانے اور سفارتی مکالمے کے فروغ میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان نہایت دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ۔امیری دیوان میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ دونوں رہنمائوں نے حالیہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کی۔ امیرِ قطر نے وزیر اعظم پاکستان اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی مکالمے کے فروغ میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا جو علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے اہم ہے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر قطر اور دیگر خلیجی ممالک کے خلاف حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا اور قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا یقین دلایا ۔دونوں رہنمائوں نے کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت اور بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے، باالخصوص توانائی کی فراہمی کے سلسلے کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور انہیں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا، خصوصاً سکیورٹی ، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا تاکہ شراکت داری کو مضبوط بنایا جا سکے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں۔ ملاقات میں قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی، امیری دیوان کے سربراہ عبداللہ بن محمد الخلیفی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔پاکستانی وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔امیرِ قطر اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطے اور مشاورت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ملاقات کے بعد امیرِ قطر نے وزیر اعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔\

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں