
لندن۔16اپریل (دوست نیوز):آرسنل کی فٹ بال ٹیم نے سپورٹنگ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے باوجود مجموعی طور پر 0-1 کی برتری کے ساتھ مسلسل دوسرے سال یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق ایمریٹس اسٹیڈیم، لندن، انگلینڈمیں کھیلے گئے اس اعصاب شکن مقابلے میں مائیکل آرٹیٹا کی ٹیم اپنی اس برتری کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی جو گزشتہ ہفتے لزبن میں کائی ہاورٹز کے آخری لمحات میں کیے گئے گول کی بدولت حاصل ہوئی تھی۔ مہمان ٹیم سپورٹنگ نے بھی میچ میں گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کیے اور پہلے ہاف کے اختتام سے قبل جینی کاتامو کی والی شاٹ پوسٹ سے ٹکرا کر باہر نکل گئی،
دوسرے ہاف میں آرسنل کے متبادل کھلاڑی لیاندرو ٹروسارڈ کی شاٹ بھی کراس بار سے ٹکرا گئی، میچ کے آخری لمحات میں سپورٹنگ گول کرنے میں ناکام رہی اور آرسنل نے رواں سیزن میں چیمپئنز لیگ کے 12 میچز میں آٹھویں کلین شیٹ برقرار رکھی، اس کامیابی کے بعد آرسنل کا سیمی فائنل میں اٹلیٹیکو میڈرڈ سے مقابلہ ہو گا، کپتان ڈیکلن رائس نے کہا کہ 2 میچز پر مشتمل سخت مقابلے کے بعد سیمی فائنل تک رسائی ایک بڑی کامیابی ہے اور ٹیم اب اگلا مرحلہ عبور کرنے کے لیے پرعزم ہے، میچ کے دوران نونی مادوئیکے گھٹنے کی چوٹ کے باعث میدان سے باہر چلے گئے جس سے آئندہ اہم پریمیئر لیگ میچ سے قبل ٹیم کو تشویش لاحق ہو گئی ہے، واضح رہے کہ آرسنل گزشتہ سیزن میں سیمی فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کے ہاتھوں باہر ہو گیا تھا اور اب وہ فائنل تک رسائی کے لیے مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا خواہاں ہے۔):آرسنل کی فٹ بال ٹیم نے سپورٹنگ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے باوجود مجموعی طور پر 0-1 کی برتری کے ساتھ مسلسل دوسرے سال یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق ایمریٹس اسٹیڈیم، لندن، انگلینڈمیں کھیلے گئے اس اعصاب شکن مقابلے میں مائیکل آرٹیٹا کی ٹیم اپنی اس برتری کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی جو گزشتہ ہفتے لزبن میں کائی ہاورٹز کے آخری لمحات میں کیے گئے گول کی بدولت حاصل ہوئی تھی۔ مہمان ٹیم سپورٹنگ نے بھی میچ میں گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کیے اور پہلے ہاف کے اختتام سے قبل جینی کاتامو کی والی شاٹ پوسٹ سے ٹکرا کر باہر نکل گئی،
دوسرے ہاف میں آرسنل کے متبادل کھلاڑی لیاندرو ٹروسارڈ کی شاٹ بھی کراس بار سے ٹکرا گئی، میچ کے آخری لمحات میں سپورٹنگ گول کرنے میں ناکام رہی اور آرسنل نے رواں سیزن میں چیمپئنز لیگ کے 12 میچز میں آٹھویں کلین شیٹ برقرار رکھی، اس کامیابی کے بعد آرسنل کا سیمی فائنل میں اٹلیٹیکو میڈرڈ سے مقابلہ ہو گا، کپتان ڈیکلن رائس نے کہا کہ 2 میچز پر مشتمل سخت مقابلے کے بعد سیمی فائنل تک رسائی ایک بڑی کامیابی ہے اور ٹیم اب اگلا مرحلہ عبور کرنے کے لیے پرعزم ہے، میچ کے دوران نونی مادوئیکے گھٹنے کی چوٹ کے باعث میدان سے باہر چلے گئے جس سے آئندہ اہم پریمیئر لیگ میچ سے قبل ٹیم کو تشویش لاحق ہو گئی ہے، واضح رہے کہ آرسنل گزشتہ سیزن میں سیمی فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کے ہاتھوں باہر ہو گیا تھا اور اب وہ فائنل تک رسائی کے لیے مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا خواہاں ہے۔


