اسلام آباد۔16اپریل (دوست نیوز):ملک سے غذائی اشیاء کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میںغذائی اشیاء کی برآمدات سے ملک کو 3.801ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.750ارب ڈالرکے مقابلہ میں 34فیصدکم ہے،مارچ میں غذائی اشیاء کی برآمدات کاحجم 406ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری کے 406ملین ڈالرکے مساوی اورگزشتہ سال مارچ کے 576ملین ڈالرکے مقابلہ میں 30فیصدکم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میںغذائی اشیاء کی درآمدات پر7.091ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.154ارب ڈالرکے مقابلہ میں 15فیصدزیادہ ہے، مارچ میںغذائی اشیاء کی درآمدات کاحجم 680ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری کے 908ملین ڈالرکے مقابلہ میں 25فیصدکم اورگزشتہ سال مارچ کے 741ملین ڈالرکے مقابلہ میں 8فیصدکم ہے۔
ملک سے غذائی اشیاء کی برآمدات میں کمی،درآمدات میں اضافہ
Govt. Scheme
PHA Flats
Affordable Housing · Pakistan
🏠 1 & 2 Bed
✅ Easy Installments
🏛️ Govt. Approved
Starting from PKR 35 Lac
Enquire Now
0300-7880786
Dost Marketing



