مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,249 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,131 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,249 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,131
بزنس

سی ڈی اے کی جانب سے ٹرانسفر فیس کو 3 فیصد سے کم کرکے 1 فیصد کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم . سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ظفر بختاوری

📅 جمعہ، 10 اپریل 2026 ✍️ Editor ⏱ 3 منٹ
zafar bakhtawri
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

سی ڈی اے نے ایک دانشمندانہ اور عوام دوست اقدام کیا ہے

سی ڈی اے کی جانب سے ٹرانسفر فیس کو 3 فیصد سے کم کرکے 1 فیصد کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ یہ اسلام آباد کے شہریوں، تاجروں اور کاروباری برادری کا ایک دیرینہ اور نہایت اہم مطالبہ تھا، جسے پورا کر کے سی ڈی اے نے ایک دانشمندانہ اور عوام دوست اقدام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے عوامی مشکلات کو بروقت سمجھتے ہوئے جس عملی وژن اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابل تحسین ہے۔ ظفر بختاوری نے کہا کہ ماضی میں ٹرانسفر فیس کی بلند شرح کے باعث جائیدادوں کی منتقلی کا عمل سست روی کا شکار ہو گیا تھا اور خرید و فروخت کی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی تھیں، تاہم اب اس کمی کے بعد نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ عوامی اعتماد بھی بحال ہوگا اور رئیل اسٹیٹ سمیت اس سے منسلک دیگر شعبے بھی دوبارہ متحرک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے سی ڈی اے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا کیونکہ کم شرح کے باعث قانونی ٹرانزیکشنز اور جائیدادوں کی منتقلی کے عمل میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے نئی سی ڈی اے قیادت کا مثبت تاثر ابھر کر سامنے آیا ہے اور شہریوں کو یہ واضح پیغام ملا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ ہیں اور کاروباری ترقی و معاشی سرگرمیوں کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ ظفر بختاوری نے اس بہترین فیصلے پر سی ڈی اے بورڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے عوام دوست اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے کاروباری برادری پر عائد بلند ٹیکس شرح میں کمی کا بھی مطالبہ کیا تاکہ کاروباری سرگرمیاں مزید تیزی سے فروغ پا سکیں اور معیشت کو مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھایا جا سکے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں