اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):پاکستان اور فرانس نے لبنان میں جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن کی بحالی کیلئے تشدد اور خونریزی کے فوری خاتمہ پر زور دیا ہے جبکہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے اور ثالثی کی کوششوں پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے جمعرات کو ٹیلیفون کیا۔ گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران صدر میکرون نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کرانے اور دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے آئندہ امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر میکرون کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ دونوں رہنماﺅں نے لبنان میں جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ تشدد اور خونریزی کا فوری خاتمہ ضروری ہے تاکہ پورے خطے میں امن بحال کیا جا سکے۔دونوں رہنماﺅں نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا ٹیلیفون، امریکہ۔ ایران جنگ بندی، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے اور ثالثی کی کوششوں پر وزیر اعظم کو مبارکباد
Govt. Scheme
PHA Flats
Affordable Housing · Pakistan
🏠 1 & 2 Bed
✅ Easy Installments
🏛️ Govt. Approved
Starting from PKR 35 Lac
Enquire Now
0300-7880786
Dost Marketing



