مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,501 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,501
قومی

وزیر اعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

📅 جمعرات، 09 اپریل 2026 ✍️ Editor ⏱ 2 منٹ
pm and coas
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔(اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی، ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے اب تک کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھیں۔وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے تمام فریقین کی جانب سے تحمل کے مظاہرے کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دونوں فریقین کو پرامن مذاکراتی حل تک پہنچنے کے لیے مکمل تعاون اور سہولت فراہم کرتا رہے گا۔وزیر اعظم نے اس عمل میں شامل فریقین کے عزم کو سراہا اور امن کے حصول کی کوششوں میں ان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ انہوں نے آنے والے وفود کو اپنی دعوت کا اعادہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان کی جانب سے انہیں بہترین میزبانی اور بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا

ٹیگز: #asim munir #field marshal asim munir #international #iran #ispr #pakistan #pm pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں