مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,073 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,432 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,073 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,432
قومی

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے مالیاتی ڈیپازٹس سے متعلق گمراہ کن تبصرے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور حقیقت کے منافی قرار دیا ہے

📅 ہفتہ، 04 اپریل 2026 ✍️ Editor ⏱ 2 منٹ
uae deposit
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے مالیاتی ڈیپازٹس سے متعلق گمراہ کن تبصرے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور حقیقت کے منافی قرار دیا ہے۔ ہفتہ کو ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سٹیٹ بینک میں رکھے گئے ڈیپازٹس دو طرفہ تجارتی معاہدوں کا حصہ تھے،یو اے ای کے ڈیپازٹس پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مضبوط حمایت کا مظہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان طے شدہ شرائط کے مطابق مدت پوری ہونے پر ڈیپازٹس واپس کر رہی ہے،ڈیپازٹس کی واپسی ایک معمول کی مالیاتی کارروائی ہے اسے غلط رنگ دینا گمراہ کن ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون جاری ہے،پاکستانی عوام پاک-امارات دوستی کے قیام میں شیخ زاید بن سلطان النہیان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان، یو اے ای کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم پر قائم ہے۔
ٹیگز: #foreign office #pakistan #uae #uae deposit
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں