کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (CUI) اور آئی این ٹی آئی انٹرنیشنل یونیورسٹی، ملائیشیا کے درمیان ایک ورچوئل تقریب کے دوران مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں اسلام آباد میں ملائشئین ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن و کاؤنسلر جناب محمد سیافک فردوس بن حسب اللہ نے شرکت کی جبکہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی سینئر انتظامیہ کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر، ریکٹرکامسیٹس، نے کی۔
تقریب کے دوران ریکٹر کامسیٹس،ڈاکٹر راحیل قمرکی موجودگی میں آئی این ٹی آئی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر گوہ کھانگ وین، اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے ڈاکٹر فہیم اے قریشی، رجسٹرار کامسیٹس نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
اس موقع پر آئی این ٹی آئی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر گوہ کھانگ وین، اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے رجسٹرار، ڈاکٹر فہیم اے قریشی نے اپنی اپنی جامعات کی نمائندگی کرتے ہوئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
تقریب سے اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر، تمغہ امتیاز، ریکٹرکامسیٹس نے یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت پر مبنی گورننس اور پیپر لیس الیکٹرانک فائلنگ سسٹم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ 3 ماہ کے دوران سات کیمپسز میں 12 ہزار سے زائد ای-فائلز پراسیس کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مفاہمتی یادداشت کے ذریعے فیکلٹی، طلبہ اور عملے کے درمیان تعاون و باہمی تبادلے، ایم ایس/پی ایچ ڈی سطح پر مشترکہ تحقیق و نگرانی، اشاعتوں، تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ، وسائل کے تبادلے، بین الاقوامی مراکز کے قیام اور ثقافتی فروغ حاصل ہوگا۔
پروفیسر قمر نے اس امر پر زور دیا کہ یہ مفاہمتی یادداشت علاقائی سائنسی تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سائنسی سفارت کاری کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم میں تبدیل ہونی چاہیے۔
ملائیشیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن و کاؤنسلر نے اس مفاہمتی یادداشت کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلیمی تعاون کا عکاس قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ”یہ شراکت داری نہ صرف رسمی تعاون کی نمائندگی کرتی ہے بلکہ تعلیم کے فروغ، جدت کی حوصلہ افزائی اور ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان تعلیمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار بھی ہے۔”
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور INTI ملائیشیا کے درمیان تعلیمی تعاون ا ور فروغ کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Govt. Scheme
PHA Flats
Affordable Housing · Pakistan
🏠 1 & 2 Bed
✅ Easy Installments
🏛️ Govt. Approved
Starting from PKR 35 Lac
Enquire Now
0300-7880786
Dost Marketing



