مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,456 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,456
قومی

نیشنل پریس کلب الیکشن میں بھرپور سپورٹ پر کرنے پر ڈیموکریٹس پینل کے رہنمائوں اور نومنتخب صدر ، سیکرٹری این پی سی کا میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کی قیادت کو خراج تحسین

📅 ہفتہ، 04 اپریل 2026 ✍️ Editor ⏱ 2 منٹ
Chairman mwo abid mehmood mughal
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کی جنگ مل کر لڑیں گے، صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال
میڈیا ورکرز میڈیا انڈسٹری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ھے ، سیکرٹری نیشنل پریس کلب رائو فرقان
تمام صحافتی تنظیموں کو نہ صرف مضبوط کرینگے بالکل ان کیساتھ ملکر میڈیا کیمونٹی کی ہر فورم پر آواز بلند کرینگے ، سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے شکیل احمد

اسلام آباد
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان رائو نے گزشتہ روز پی ایف یو جے کے مرکزی رہنمائوں شکیل احمد ، عادل شاہ ، راجہ عبدالوحید جنجوعہ اور قیصر مرزا کی قیادت میں میڈیا ورکرز آرگنائزیشن (ایم ڈبلیو او) اسلام آباد کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا،
میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے
چیئرمین عابد محمودمغل،
وائس چیئرمین اظہر علی قادری، صدر سعد مدثر، جنرل سیکرٹری شیخ محمد وحید، نائب صدر لطیف اعجاز، عبدالباسط قریشی، مجاہد نقوی نے ان کا والہانہ استقبال کیا،
نومنتخب صدر و سیکرٹری نے نیشنل پریس کلب کے حالیہ انتخابات میں ڈیموکریٹ پینل کی بھرپور حمایت اور کامیابی پر ایم ڈبلیو او کی قیادت کا شکریہ ادا کیا، اور صحافیوں اورمیڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا،
ایم ڈبلیو او کی قیادت نے وفد کی آمد پر خصوصی شکریہ بھی کیا

Chairman mwo abid mehmood mughal
ٹیگز: #journalism #national press club #presidentnpc
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں