مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
ہفتہ، 31 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.78 EUR/PKR 309.05 GBP/PKR 370.48 سونا/تولہ (عالمی) 402,337 PKR Bitcoin $77,513 USD/PKR 276.78 EUR/PKR 309.05 GBP/PKR 370.48 سونا/تولہ (عالمی) 402,337 PKR Bitcoin $77,513
قومی

باکو انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستانی ادیبوں کی تصانیف نمائش کے لیے پیش، بھر پور پذیرائی ملی

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
باکو انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستانی ادیبوں کی تصانیف نمائش کے لیے پیش، بھر پور پذیرائی ملی (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

باکو انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستانی ادیبوں کی تصانیف نمائش کے لیے پیش، بھر پور پذیرائی ملی

باکو: آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ 12ویں انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستانی سفارت خانے نے وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پاکستان کے نامور ادیبوں کی تصانیف پیش کرکے ملک کے علمی، ادبی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا۔

باکو انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستانی ادیبوں کی تصانیف نمائش کے لیے پیش، بھر پور پذیرائی ملی (تصویر 2)

پاکستانی کتابوں کے خصوصی مجموعے میں ناول، شاعری، سفرنامے اور بچوں کا ادب شامل تھا، جس میں میلے کے شرکا اور کتابوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے پاکستان کی ادبی روایات، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی تنوع سے آگاہی حاصل کی۔

باکو انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستانی ادیبوں کی تصانیف نمائش کے لیے پیش، بھر پور پذیرائی ملی (تصویر 3)

آذربائیجان کی وزارتِ ثقافت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس کتاب میلے کا مرکزی موضوع ’’زندگی اسکرین سے کہیں بڑی ہے: ایک بچہ، ایک کتاب، ایک حقیقی دنیا‘‘ تھا۔ میلے میں مختلف ممالک کے ناشرین، مصنفین اور ادبی اداروں نے شرکت کی، جبکہ اس کا بنیادی مقصد مطالعے کے رجحان کو فروغ دینا، کتاب دوستی کو مستحکم کرنا اور عالمی سطح پر ادبی و ثقافتی روابط کو وسعت دینا تھا۔

باکو انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستانی ادیبوں کی تصانیف نمائش کے لیے پیش، بھر پور پذیرائی ملی (تصویر 4)

باکو انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستان کی شرکت کو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سفارت کاری کے فروغ کی اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پاکستانی ادبی ورثے کی نمائش نے ادب اور کتابوں کے ذریعے پاکستان اور آذربائیجان کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور قربت بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

باکو انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستانی ادیبوں کی تصانیف نمائش کے لیے پیش، بھر پور پذیرائی ملی (تصویر 5)

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کے فروغ میں ادبی، تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

باکو انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستانی ادیبوں کی تصانیف نمائش کے لیے پیش، بھر پور پذیرائی ملی (تصویر 6)
باکو انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستانی ادیبوں کی تصانیف نمائش کے لیے پیش، بھر پور پذیرائی ملی (تصویر 7)
تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں