مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 20°C
بدھ، 4 نومبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.53 EUR/PKR 309.51 GBP/PKR 370.97 سونا/تولہ (عالمی) 419,458 PKR Bitcoin $78,267 USD/PKR 276.53 EUR/PKR 309.51 GBP/PKR 370.97 سونا/تولہ (عالمی) 419,458 PKR Bitcoin $78,267
قومی

آجر اور ملازمین کے درمیان خوشگوار تعلقات پیداواری صلاحیت اور کاروباری ترقی کے لیے ناگزیر ہیں، شاہد عمران

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
آجر اور ملازمین کے درمیان خوشگوار تعلقات پیداواری صلاحیت اور کاروباری ترقی کے لیے ناگزیر ہیں، شاہد عمران
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

آجر اور ملازمین کے درمیان خوشگوار تعلقات پیداواری صلاحیت اور کاروباری ترقی کے لیے ناگزیر ہیں، شاہد عمران

لاہور، 11 اکتوبر: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ آجر اور ملازمین کے درمیان خوشگوار تعلقات کام کی جگہ پر نظم و ضبط برقرار رکھنے، پیداواری صلاحیت بہتر بنانے اور پائیدار کاروباری ترقی کے فروغ کے لیے ناگزیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں ’’پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے آجر اور ملازمین کے درمیان خوشگوار تعلقات کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ شاہد عمران نے کہا کہ کاروباری اداروں کی کامیابی اور مارکیٹ میں ساکھ برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ شفافیت اور منصفانہ رویہ اختیار کیا جائے۔ ملازمین، بالخصوص نچلے درجے کے کارکنوں کو انتظامیہ کے ساتھ بات چیت میں سہولت اور اعتماد حاصل ہونا چاہیے، جبکہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں سازگار ماحول فراہم کرے اور ملازمت کے معاہدوں میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ آجر کو یہ توقع رکھنے کا حق حاصل ہے کہ ملازمین بھی ادارے کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے بھرپور عزم اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ جو ادارے ملازمین کے ساتھ بہتر تعلقات کو ترجیح دیتے ہیں، وہاں نظم و ضبط اور کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔ شاہد عمران نے سرکاری اور نجی شعبوں پر زور دیا کہ وہ آگاہی پروگراموں، تربیت اور ادارہ جاتی مکالمے کے ذریعے محنت کشوں اور انتظامیہ کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے جدید طریقہ کار اپنائیں۔ انہوں نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ ملازمین کی پیشہ ورانہ تربیت اور فلاح و بہبود میں سرمایہ کاری کرے، کیونکہ باصلاحیت، ہنرمند اور پُرعزم افرادی قوت کاروباری مسابقت بڑھانے کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کام کی جگہ پر تعلقات میں بہتری سے پیداوار میں اضافے، مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے، برآمدات مضبوط کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ میں مدد مل سکتی ہے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں