مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 429,288 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,295 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 429,288 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,295
قومی

سندھ طاس معاہدے سے متعلق ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم سفارتی فتح ہے، سردار اویس احمد خان لغاری

📅 منگل، 01 ستمبر 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
سندھ طاس معاہدے سے متعلق ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم سفارتی فتح ہے، سردار اویس احمد خان لغاری
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

سندھ طاس معاہدے سے متعلق ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم سفارتی فتح ہے، سردار اویس احمد خان لغاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق مستقل ثالثی عدالت کے فیصلے کو پاکستان کے لئے ایک اہم سفارتی فتح قرار دیا ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت فیصلے کو مسترد کرکے خود کو مزید تنہا کر رہا ہے،بھارت دی ہیگ میں ثالثی عدالت کی تشکیل پر سوالات اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو ایک انتہا پسند، جارحانہ اور سخت گیر ہمسایہ ظاہر کر رہا ہےجبکہ پاکستان ہمیشہ بھارت کو ایسا ہی ہمسایہ قرار دیتا آیا ہے۔انہوں نےکہا کہ بالآخر دنیا بھارت کو ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو پاکستان کی آبادی کو بھوکا رکھنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ کا اختتام "پاکستان زندہ باد” کے نعرے سے کیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں