مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 427,192 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,800 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 427,192 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,800
قومی

راولپنڈی سگنل فری کوریڈور، تین نئے انڈر پاسز کی تعمیر ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی

📅 پیر، 31 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
راولپنڈی سگنل فری کوریڈور، تین نئے انڈر پاسز کی تعمیر ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

راولپنڈی سگنل فری کوریڈور، تین نئے انڈر پاسز کی تعمیر ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی

راولپنڈی: راولپنڈی میں سگنل فری کوریڈور منصوبے کے تحت پشاور روڈ پر تین نئے انڈر پاسز کی تعمیر ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قاسم مارکیٹ چوک، چیرنگ کراس چوک اور قبرستان چوک پر انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں گے۔ منصوبے پر عملی کام شروع کرنے سے قبل بجلی، گیس، پانی اور دیگر یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کا کام آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستے اور ٹریفک پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے، جس پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا۔

یہ منصوبہ کچہری چوک سے چنگی نمبر 26 اور موٹروے چوک تک سگنل فری کوریڈور کے آخری مرحلے کا حصہ ہے۔ اسی منصوبے کے تحت پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے مقام پر ایک انڈر پاس پہلے ہی تعمیر کیا جاچکا ہے۔

کچہری چوک، ٹی ایم چوک اور جی پی او چوک پر بھی انڈر پاسز اور فلائی اوورز مکمل کرکے ٹریفک کے لیے کھولے جاچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سگنل فری کوریڈور مکمل ہونے کے بعد کچہری چوک سے موٹروے چوک تک سفر کا دورانیہ کم ہوکر تقریباً 20 منٹ رہ جائے گا، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں نمایاں سہولت ملنے کی توقع ہے۔

منصوبے کی تکمیل سے راولپنڈی سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور ہزارہ موٹرویز تک آمدورفت مزید آسان اور تیز ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ذرائع کے مطابق تعمیراتی مرحلے کے دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو، اس مقصد کے لیے متبادل ٹریفک پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں