مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 427,835 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,676 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 427,835 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,676
قومی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ

📅 ہفتہ، 29 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز (سی او اے ایس و سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہفتہ کو پاکستان کی سب سے بڑی دفاعی صنعتی تنصیب پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ (تصویر 2)

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران پی او ایف کی پیداواری صلاحیت، برآمدی امکانات اور ملکی دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے میں ادارے کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ (تصویر 3)

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پی او ایف کے مختلف آپریشنز اور مقامی سطح پر مختلف اقسام کے فوجی سازوسامان کی تیاری و پیداوار کے ذریعے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں ادارے کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ (تصویر 4)

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ٹیسٹ اور آزمائشی مراحل کا بھی مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر پی او ایف کی جدت، خود انحصاری اور ملکی دفاعی پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ (تصویر 5)

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ڈی آئی پی آر اے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد پی او ایف کی کارپوریٹائزیشن کے عمل میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

انہیں مقامی سطح پر پیداوار اور صنعتی صلاحیت میں اضافے کے لیے جاری اقدامات، بالخصوص دو نئے صنعتی پلانٹس کی تنصیب کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، جن سے رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے۔

دورے سے دفاعی شعبے میں خود انحصاری، مقامی پیداوار اور تکنیکی جدت کو فروغ دینے کے لیے پاک فوج کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں