مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 425,365 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,997 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 425,365 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,997
قومی

پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان

📅 جمعہ، 28 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ مالی معاوضے سے قیمتی انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں، جاں بحق ہونے والے بچے واپس نہیں لائے جا سکتے، تاہم حکومت کی جانب سے یہ معاونت غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے اور ان کے دکھ میں کچھ مداوا کرنے کی ایک کوشش ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں