مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 426,725 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,347 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 426,725 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,347
قومی

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی علاقائی امن کی کوششوں کے لیے ایران روانہ

📅 پیر، 24 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 1 منٹ
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی علاقائی امن کی کوششوں کے لیے ایران روانہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی علاقائی امن کی کوششوں کے لیے ایران روانہ

راولپنڈی، 24 اگست 2026: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت، وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران روانہ ہوگئے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے دورہ ایران کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے پُرامن، پائیدار اور جامع حل کے لیے سفارتی کوششوں کے فروغ پر توجہ مرکوز کریں گے۔

یہ دورہ پاکستان کے اس عزم کا عکاس ہے کہ خطے میں کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں