مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 426,465 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,215 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 426,465 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,215
قومی

زیتون کی کاشت بڑھا کر پاکستان 6 ارب ڈالر زرمبادلہ بچا سکتا ہے، شاہد عمران

📅 اتوار، 23 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
زیتون کی کاشت بڑھا کر پاکستان 6 ارب ڈالر زرمبادلہ بچا سکتا ہے، شاہد عمران
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

زیتون کی کاشت بڑھا کر پاکستان 6 ارب ڈالر زرمبادلہ بچا سکتا ہے، شاہد عمران

لاہور، 23 اگست: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ زیتون اور دیگر تیل دار اجناس کی کاشت کا رقبہ بڑھا کر پاکستان سالانہ کم از کم 6 ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بچا سکتا ہے۔ اتوار کو یہاں ترقی پسند کاشتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں زیتون کی کاشت میں حالیہ اضافہ حوصلہ افزا ہے اور اس سے خوردنی تیل کی درآمد پر انحصار کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیتون کی ایک مضبوط صنعت کے قیام کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، تاہم اس کے لیے صرف کاشت میں اضافے کے بجائے مکمل اور مسابقتی ویلیو چین تشکیل دینا ضروری ہے۔ شاہد عمران نے کہا کہ جدید آئل ایکسٹریکشن یونٹس، معیاری لیبارٹریوں اور ہنرمند افرادی قوت میں سرمایہ کاری سے پاکستانی زیتون کے تیل کو ملکی اور عالمی منڈیوں میں اعتماد حاصل ہوگا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ زیتون کے شعبے کے لیے جامع قومی پالیسی تشکیل دی جائے اور کاشتکاروں کو تکنیکی معاونت، مالی سہولیات اور ہدفی مراعات فراہم کی جائیں تاکہ درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ اور دیہی معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں