مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 426,465 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,215 USD/PKR 276.74 EUR/PKR 311.39 GBP/PKR 367.04 سونا/تولہ 426,465 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,215
قومی

بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سستی، قابل تجدید توانائی ناگزیر ہے، سیف الرحمان

📅 اتوار، 23 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سستی، قابل تجدید توانائی ناگزیر ہے، سیف الرحمان
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سستی، قابل تجدید توانائی ناگزیر ہے، سیف الرحمان

لاہور، 23 اگست: وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے قابل تجدید، سستی اور پائیدار توانائی کی جانب منتقلی تیز کرنا ناگزیر ہے۔ اتوار کو یہاں صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شمسی، ہوا، پن بجلی اور دیگر قابل تجدید ذرائع کی وسیع صلاحیت موجود ہے، جن سے بھرپور استفادہ کرکے درآمدی ایندھن پر انحصار اور قیمتی زرمبادلہ کے اخراج کو کم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے فروغ سے صنعتی ترقی، توانائی کا تحفظ اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ حکومت کو سرمایہ کار دوست پالیسیوں، آسان ضابطہ کار اور نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانا چاہیے۔ سیف الرحمان نے کہا کہ زراعت، چھوٹے کاروبار اور گھریلو صارفین کے لیے غیر مرکزی سولر نظام کا فروغ قومی گرڈ پر دباؤ کم کرنے اور قابل اعتماد بجلی کی فراہمی بہتر بنانے میں مددگار ہوگا۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی کے لیے طویل مدتی قومی حکمت عملی پر زور دیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں