محمد خالد
اسلام آباد۔15 اپریل: شہباز شریف 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جسے پاکستان کی فعال اور متحرک سفارتکاری کا اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے سعودی عرب اور قطر کے دورے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے تناظر میں ہوں گے، جہاں وہ اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ترکیہ بھی جائیں گے جہاں وہ 5ویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ اس اہم عالمی فورم کے دوران وہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ لیڈرز پینل میں شریک ہو کر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر گفتگو کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم کی رجب طیب اردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ نہ صرف پاکستان کے سفارتی تعلقات کو مستحکم کرے گا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کو بھی اجاگر کرے گا۔ یہ دورہ کثیرالجہتی تعاون، معاشی روابط اور امن کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔
وزیراعظم کے ہمراہ اہم حکومتی شخصیات بھی اس دورے میں شریک ہوں گی، جن میں اسحاق ڈار، عطاء اللہ تارڑ اور سید طارق فاطمی شامل ہی
