مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,249 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,748 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,249 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,748
قومی

وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح سے ملاقات

📅 بدھ، 29 جولائی 2026 ✍️ Dost news ⏱ 4 منٹ
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح سے ملاقات (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک دیانتدار اور مخلص ثالث اور سہولت کار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات بھی ہوئی تھی۔

ملاقات کے اہم نکات اور شرکاء

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء دفاع، تجارت، قومی غذائی تحفظ و تحقیق، مواصلات، بحری امور اور پٹرولیم، وزیراعظم کے مشیر اور حکومت کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کویتی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور امیرِ کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح سے ملاقات (تصویر 2)

دیرینہ برادرانہ تعلقات اور یکجہتی

وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے درمیان مشترکہ اقدار اور باہمی اعتماد پر استوار دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک نے ہر مشکل اور ہر خوشی کے موقع پر ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور جاری تنازعہ کے دوران کویت اور دیگر برادر خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک دیانتدار اور مخلص ثالث اور سہولت کار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور انہوں نے ان کوششوں کی حمایت پر کویتی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح سے ملاقات (تصویر 3)

دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بحری امور اور افرادی قوت کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں کویت کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی برادری کی فراخدلانہ میزبانی پر کویتی حکومت کو سراہتے ہوئے کویت کی سماجی و معاشی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے قیمتی کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

کویتی وزیر خارجہ کا ردعمل

وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے وزیراعظم کو کویتی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے کویت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے موجودہ بحران کے حل اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کے فروغ میں پاکستان بالخصوص وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ان مشکل حالات میں کویت کے ساتھ یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کی قیادت اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مستقبل کا لائحہ عمل

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں مسلسل مشاورت اور قریبی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور اتفاق کیا کہ ان امور پر پیشرفت کے لیے مستقبل قریب میں اعلیٰ سطحی وفود کا تبادلہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ایک بار پھر کویت کے ولی عہد کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

ٹیگز: #پاکستان کویت تعلقات #سفارتکاری #علاقائی امن #کویتی وزیر خارجہ #وزیراعظم شہباز شریف
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں