مادر ملت کی خدمات آب زر سے لکھنے کے مترادف ہیں
: عبید اللہ چوہدری
قوم پاکستان کے محسن بھائی بہن کو فراموش نہیں کرے گی،برسی کے حوالے سے گفتگو
تشکیل پاکستان کے بعد بھی فاطمہ جناح نے بانی پاکستان کی ہر قدم پر معاونت کی
اسلام آباد (محمد خالد )ممتاز علم دوست شخصیت ، مرکزی صدر ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ سکولز ،چیئرمین کیرئر سکولز سسٹم محمد عبید اللہ چوہدری نے بتایا کہ تحریک پاکستان،قیام پاکستان اور تکمیل پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی خدمات آب زر سے لکھنے کے مترادف ہیں،قوم پاکستان کے محسن بھائی بہن کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔برسی کے حوالے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مادر ملت (31جولائی 1895…9جولائی 1967)کی زندگی نئی نسل کیلئے آج بھی روشن مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔ جب قائداعظم محمد علی جناح 11 ستمبر 1949 کو گورنر جنرل بنے تو ریاستی اور حکومتی امور میں محترمہ فاطمہ جناح اپنے بھائی کی معاون ثابت ہوئیں۔تشکیل پاکستان کے بعد بھی محترمہ نے بانی پاکستان کی ہر قدم پر معاونت کی۔ عبید اللہ چوہدری نے مزید کہا کہ آپ آخری وقت تک قائداعظم کی صحت یابی کیلئے سرگرداں رہیں ، نوجوان نسل کے لیے مادر ملت کی جہدوجد سے عبارت زندگی آج بھی مشعل راہ ہے جنھوں نے تحریک پاکستان کے دوران مسلمان خواتین کی بیداری میں لازوال کردار ادا کیا
