مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,848 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,848
بزنس

مری ایکسپریس وے کی مظفرآباد تک توسیع: 70 کلومیٹر نئے روٹ کی منظوری

📅 جمعرات، 02 جولائی 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
مری ایکسپریس وے کی مظفرآباد تک توسیع: 70 کلومیٹر نئے روٹ کی منظوری
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کو جدید شاہراہی نیٹ ورک سے جوڑنے کے لیے مری ایکسپریس وے کو مظفرآباد تک توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ منصوبے کے تحت ایکسپریس وے میں مزید 70 کلومیٹر کا اضافہ کیا جائے گا، جس سے آزاد کشمیر کے عوام کو محفوظ، تیز رفتار اور جدید سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا اجلاس

یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے اجلاس میں کیا گیا، جہاں مالی سال کے اختتام پر ادارے کی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

سفری سہولتیں اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ

عبدالعلیم خان نے کہا کہ مری سے مظفرآباد تک جدید ایکسپریس وے کی تعمیر نہ صرف سفری سہولتوں کو بہتر بنائے گی بلکہ آزاد کشمیر میں سیاحت، تجارت اور معاشی سرگرمیوں کو بھی نئی رفتار دے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو موٹروے معیار کے مطابق تیار کیا جائے تاکہ عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور

وفاقی وزیر نے این ایچ اے کو جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو اولین ترجیح بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نئے منصوبوں کے آغاز سے پہلے زیر تعمیر اسکیموں کو مکمل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران 25 ترجیحی منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

ایم-8 موٹروے اور ہوشاب۔آواران روڈ

اجلاس میں ایم-8 موٹروے کی تکمیل کے لیے ہوشاب۔آواران روڈ کو بھی ترجیحی منصوبوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر کے مطابق یہ شاہراہیں پاک۔ایران تجارت، سرحدی روابط اور سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی، اس لیے ان پر تیز رفتاری سے کام مکمل ہونا چاہیے۔

این ایچ اے کو خود کفیل بنانے کا ہدف

مالی معاملات پر اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ این ایچ اے کو بتدریج ایک خود کفیل ادارہ بنایا جائے گا جو حکومتی گرانٹس پر انحصار کم کرتے ہوئے اپنے وسائل سے سالانہ 300 سے 400 ارب روپے تک آمدن حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ اجلاس میں وزارت مواصلات اور این ایچ اے کے حکام نے اس ہدف کے حصول کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ٹیگز: #آزاد کشمیر #عبدالعلیم خان #مری ایکسپریس وے #مظفرآباد #نیشنل ہائی وے اتھارٹی #وفاقی حکومت
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں