مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,429 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,429
تازہ ترین

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی گورننگ باڈی کا اجلاس

📅 منگل، 16 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی گورننگ باڈی کا اجلاس
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

دوست نیوز

اسلام آباد: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر عبدالرزاق سیال کی زیر صدارت منعقد ہوا ، سیکرٹری نیشنل پریس کلب ڈاکٹر فرقان راؤ نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے۔اجلاس میں فنانس سیکرٹری عابد عباسی نے فنانس رپورٹ پیش کی اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔اجلاس میں گورننگ باڈی کے اراکین نے 10سال گزرنے کے باوجود ہائوسنگ کوٹہ نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ صحافیوں کے ہاؤسنگ مسائل، ہاؤسنگ سکیموں میں مختص کوٹہ، زیر التواء پلاٹوں کی الاٹمنٹ،میڈیا ٹاؤن فیز ٹو، پریس کلب کی نئی عمارت کی تعمیر، آئی ٹی این ای کے چیئرمین اورپیمرا کونسل آف کمپلینٹ کے ممبران کی تعیناتی ، صحافیوں کی فلاح و بہبود، ریلوے رعایت، میڈیا اداروں کے ملازمین کے مسائل اور کلب کے آئینی و تنظیمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔گورننگ باڈی نے اس بات پر زور دیا کہ ہاؤسنگ سکیموں میں درخواست دینے والے صحافیوں کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماضی میں جمع کروائی گئی درخواستوں اور زیر التواء الاٹمنٹس کا شفاف اور میرٹ پر مبنی جائزہ لیا جائے تاکہ کسی مستحق صحافی کا حق متاثر نہ ہو۔اجلاس کے شرکاء نےمتفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ،سیکرٹری اطلاعات اشفاق خلیل سے مطالبہ کیا کہ زیر التواء پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور تصدیقی عمل کو دو ماہ کے اندر مکمل کر کے الاٹمنٹ لیٹر جاری کیئے جائیں۔تاکہ صحافی برادری میں پائی جانے والی بے چینی اور غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔گورننگ باڈی نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کا 2 فیصد کوٹہ فوری طور پر بحال کیا جائے۔گورننگ باڈی نے وزیر اطلاعات اور سیکرٹری اطلاعات سے فوری مطالبہ کیا کہ اے پی پی کاجرنلسٹ ہائوسنگ کوٹہ فوری بحال کیا جائےاور اس حوالے سے عملی اقدامات جلد سے جلد کیئے جائیں گورننگ باڈی نے فیصلہ کیا کہ وفاقی وزیر اطلاعات، سیکرٹری اطلاعات، وفاقی وزیر ہاؤسنگ، سیکرٹری ہاؤسنگ، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر ہاؤسنگ پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کی جائیں گی تاکہ صحافیوں کے ہاؤسنگ حقوق اور دیگر دیرینہ مطالبات کو مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے۔

ٹیگز: #journalist #media #national press club #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں