قومی
صدر زرداری کا امریکہ ایران مفاہمت کا خیرمقدم، پائیدار امن کی امید

✓ لنک کاپی ہو گیا
اسلام آباد (اے پی پی)۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یہ ایک حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرے گا اور خطے میں پائیدار اور جامع امن کی بنیاد بنے گا۔
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے اس مشکل دور میں ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کی مسلسل حمایت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی احترام اور بامعنی روابط کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل کو فروغ دینے کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے دعا کی کہ یہ کوششیں خطے اور پوری دنیا کے لیے مزید امن، استحکام اور خوشحالی کا باعث بنیں۔
