تازہ ترین
مغلائی فش کری بنانے کی ترکیب

✓ لنک کاپی ہو گیا
دوست نیوز
1 مچھلی کے قتلے ایک کلو
2 نمک حسبِ ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 پیاز دو عدد درمیانی
5 بادام آٹھ سے دس عدد
6 پسا ہوا ناریل تین کھانے کے چمچ
7 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
8 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
9 ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ
10 ہلدی ایک چائے کا چمچ
11 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
12 دہی آدھی پیالی
13 فریش کریم آدھی پیالی
14 کوکنگ آئل آدھی پیالی
Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب
- 1مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر رکھ لیں۔دھنیا، زیرہ، بادام اور ناریل کو توے پر بھون لیں۔
- 2پھر ان مصالحوں کو پیاز کے ساتھ ملا کر باریک پیس لیں۔
- 3مچھلی کے قتلوں پر نمک اور ہلدی لگائیں اور توے یا فرائنگ پین پر ہلکا سا کوکنگ آئل ڈال کر ان قتلوں کو فرائی کر کے نکال لیں۔
- 4پھر پین میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں ادرک لہسن کو ایک منٹ فرائی کرنے کے بعد پیاز والے مکسچر کو ڈالیں۔اس میں نمک اور لال مرچیں ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
- 5جب تیل علیحدہ ہونے لگے تو مچھلی کے قتلے ڈال کر ہلکے ہاتھ سے ملائیں۔
- 6دہی کو پھینٹ کر اس میں فریش کریم اور گرم مصالحہ ملا لیں اور مچھلی کے اوپر ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
- 7گرم گرم ڈش میں نکال کر چاندی کے ورق سے سجائیں اور حسبِ پسند نان یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔
