مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,476 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,476
تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام روسی زبان کا عالمی دن ہفتہ 6 جون کو منایا گیا

📅 ہفتہ، 06 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
pakistan
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔6جون (دوست نیوز):پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام روسی زبان کا دن ہفتہ 6 جون کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد اقوام متحدہ کی تمام سرکاری زبانوں میں برابری کا فروغ ، ثقافتی تنوع اور کثیر الثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔ واضح رہے کہ یہ دن جدید روسی ادب کے بانی، عظیم شاعر الیگزینڈر پشکن (Alexander Pushkin) کی سالگرہ کی مناسبت سے منایا جاتا ہے جن کی پیدائش 6 جون 1799 کو ہوئی تھی۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسکونے 2010 میں اس دن کو منانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سے یہ دن ہر سال باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ روسی دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک ہے اور یہ اقوام متحدہ کی 6 سرکاری زبانوں میں بھی شامل ہے۔ عالمی دن کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا

ٹیگز: #international #UNO
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں