خلیجی صورتحال نازک مگر سفارتی کوششوں سے امید، پاکستان کا مؤقف

اسلام آباد (دوست نیوز رپورٹ) — خلیجی خطے کی صورتحال نازک اور تشویشناک ہے تاہم جاری سفارتی کوششوں کے حوالے سے پاکستان نے امید کا اظہار کیا ہے۔
امن و سفارتکاری کی حمایت
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان جنگ بندی سے متعلق مفاہمت اور امریکہ و دیگر علاقائی فریقین کے درمیان جاری رابطوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور پاکستان مذاکرات کے فروغ اور امن کی کوششوں کی حمایت کےلئے پرعزم ہے۔
ایران سے متعلق انٹیلی جنس معلومات کی تردید
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جانب سے ایران سے متعلق انٹیلی جنس معلومات امریکہ کے ساتھ شیئر کرنے کے ردعمل میں ترجمان نے ان دعوئوں کو بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کا محور علاقائی امن، استحکام اور سفارتی حل تھا اور کسی قسم کی خفیہ معلومات کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ اگر متعلقہ فریقین درخواست کریں تو پاکستان خطے میں امن کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کےلئے آئندہ مذاکرات کی میزبانی کےلئے بھی تیار ہے۔
