مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,113 PKR Bitcoin $80,352 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,113 PKR Bitcoin $80,352
بزنس

پاک یورپی یونین ڈائیلاگ: پاکستان کی نئی جی ایس پی پلس سکیم میں دلچسپی

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 2 منٹ
پاک یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ؛ پاکستان کی نئی جی ایس پی پلس سکیم میں شمولیت کیلئے گہری دلچسپی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد ( دوست نیوز۔ 02 جون2026ء ) پاکستان اور یورپی یونین کے مابین سٹریٹجک مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پاکستان نے یورپی یونین کی نئی تجارتی سکیم میں شامل ہونے کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان منعقدہ آٹھویں سٹریٹجک ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جہاں ہائی ریپریزنٹیٹو / وائس پریذیڈنٹ (HR/VP) کو یورپی یونین کی نئی جی ایس پی پلس ریگولیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، پاکستان نے یورپی یونین کی اس نئی تجارتی سکیم میں باقاعدہ طور پر شامل ہونے کے لیے اپنی گہری دلچسپی اور خواہش کا اظہار کیا ہے۔سفارتی سطح پر جاری ہونے والے اس مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آٹھویں سٹریٹجک ڈائیلاگ میں دوطرفہ تجارتی تعلقات اور نئی جی ایس پی پلس ریگولیشنز کے حوالے سے اہم امور پر اتفاق کیا گیا، پاکستان اور یورپی یونین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ اس نئی سکیم سے متعلقہ تمام ضروری شرائط کو پورا کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ جی ایس پی پلس سکیم پاکستان کی معیشت اور بالخصوص ٹیکسٹائل کی برآمدات کے لیے انتہائی اہم ہے، کیونکہ اس کے تحت پاکستانی مصنوعات کو یورپی مارکیٹوں تک ڈیوٹی فری یا انتہائی کم ٹیکسز کے ساتھ رسائی حاصل ہوتی ہے، اب نئی ریگولیشنز کے تحت دونوں فریقین شرائط پر عملدرآمد کے لیے مزید تندہی سے کام کریں گے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں