مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,565 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,565
تازہ ترین

عیدالاضحیٰ پر کھالوں کی تجارت سے 8.7 ارب روپے کی معاشی سرگرمی متوقع

📅 منگل، 02 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ
عیدالاضحیٰ پر کھالوں کی تجارت سے 8.7 ارب روپے کی معاشی سرگرمی متوقع
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔2جون (دوست نیوز):پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی خرید و فروخت ایک بڑی معاشی سرگرمی کی صورت اختیار کر چکی ہے، جو نہ صرف لاکھوں افراد کے روزگار کا ذریعہ بنتی ہے بلکہ ملکی چمڑا سازی اور برآمدی صنعت کے لیے بھی اہم بنیاد فراہم کرتی ہے۔حکام کے مطابق رواں سال عیدالاضحیٰ پر قربانی کے تقریباً 75 لاکھ جانوروں کی کھالوں سے 8.7 ارب روپے (31 ملین ڈالر) کی معاشی سرگرمی متوقع ہے۔ اندازوں کے مطابق 28 لاکھ گائے اور بیل، 43 لاکھ بکرے، 5 لاکھ بھیڑیں اور 30 ہزار اونٹ قربان کیے گئے ، جن کی کھالیں ملکی چمڑے کی صنعت کے لیے قیمتی خام مال فراہم کریں گی۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران قربانی کے جانوروں کی تعداد میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو ملک میں صارفین کے اعتماد اور خریداری کی صلاحیت میں بہتری کا مظہر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد دیہی اور شہری معیشت میں سرگرمیوں کے فروغ کا واضح اشارہ ہے۔چمڑے کی صنعت میں گزشتہ چند برسوں کے دوران نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے، جہاں خام کھالوں کی فروخت کے بجائے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری اور برآمدات پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔ اسی حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان کی چمڑے سے تیار شدہ مصنوعات اور جوتوں کی برآمدات کا حجم 694.20 ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق حکومت چمڑے کی صنعت کو مزید جدید اور مسابقتی بنانے کے لیے خام مال کی فراہمی سے آگے بڑھ کر تیار مصنوعات کی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں اور ان کی کھالوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ملک میں معاشی استحکام، عوامی اعتماد اور صنعتی ترقی کے مثبت رجحانات کی عکاس ہے، جبکہ کھالوں کی تجارت چمڑے کی صنعت کے فروغ اور قومی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

ٹیگز: #eid ul azah #pakistan #qubani
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں