ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، بس آرام سے بیٹھے رہیں، آخر میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، ٹرمپ

واشنگٹن، 1 جون: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے اندر موجود اپنے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی محاذ پر بات چیت کے دوران اندرونی دباؤ اور تنقید ان کے کام میں رکاوٹ بن رہی ہے۔
امریکی صدر نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے اور اس کی راہ میں حائل اندرونی سیاسی دباؤ پر بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران واقعی ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور یہ معاہدہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔
ٹرمپ کی سیاسی مخالفین پر تنقید
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ بعض ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز مسلسل منفی انداز میں تنقید کر رہے ہیں، جس سے مذاکرات کو آگے بڑھانا مشکل ہو جاتا ہے۔ ان کے مطابق بیرونی معاملات پر دباؤ بڑھانے کے بجائے سیاسی مخالفین کو صبر سے کام لینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ کبھی تیزی سے آگے بڑھنے کا مشورہ دیتے ہیں، کبھی آہستہ چلنے کا، کبھی جنگ کی بات کرتے ہیں اور کبھی جنگ سے گریز کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق بہتر یہی ہے کہ سب آرام سے بیٹھیں، آخر میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
