مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,573 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,573
تازہ ترین

امریکا نے آبنائے خلیج فارس اتھارٹی پر پابندیاں عائد کر دیں

📅 جمعہ، 29 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
امریکا نے آبنائے خلیج فارس اتھارٹی پر پابندیاں عائد کر دیں
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

واشنگٹن ۔29مئی (دوست نیوز):امریکا نے آبنائے خلیج فارس اتھارٹی پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔بی بی سی کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں اس ادارے کے قیام کو پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے آمدنی حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ایران نے آبنائے ہرمز بند کیے جانے اور امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کے محاصرے کے بعد جہازوں کی آمدورفت کی نگرانی کے لیے اس ادارے کو قائم کیا تھا۔ایک بیان میں آبنائے خلیج فارس اتھارٹی نے آبنائے ہرمز میں نگرانی کے دائرہ کار کا نقشہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس علاقے میں آمد و رفت ادارے کے ساتھ ہم آہنگی سے مشروط ہے۔اس بیان کے مطابق یہ دائرہ کار آبنائے کے مشرق میں ایران کے کوہ مبارک اور متحدہ عرب امارات کے جنوبی فجیرہ کو ملانے والی لکیرسے لے کر مغرب میں ایران کے جزیرہ قشم کے آخری حصے اور متحدہ عرب امارات کے ام القیوین کو ملانے والی لکیر تک پھیلا ہوا ہے۔

ٹیگز: #international #islam #usa
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں