مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,642 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,642
تازہ ترین

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے

📅 منگل، 26 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
ishaq dar
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

نیویارک۔26مئی (دوست نیوز):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے،

ان کا دورہ 26 سے 28 مئی تک ہوگا۔ منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم دورے کے دوران ”بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی: اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کو برقرار رکھنے اور اقوام متحدہ کے مرکزیت کے حامل بین الاقوامی نظام کو مضبوط بنانے“ کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اعلیٰ سطح کی بحث میں شرکت کریں گے جس کا انعقاد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین کی صدارت میں کیا جارہا ہے۔ نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اپنے ہم منصبوں کے علاوہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے بھی دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ نائب وزیرِاعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا نیویارک آمد پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد اور نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد آتوزئی نے استقبال کیا

ٹیگز: #pakistan #usa
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں