مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,694 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,694
ذائقہ

تھائی چاؤمین بنانے کی ترکیب

📅 پیر، 25 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
تھائی چاؤمین بنانے کی ترکیب
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

دوست نیوز

1 باریک نوڈلز 150 گرام

2 نمک حسبِ ذائقہ

3 چکن 200 گرام

4 پیاز (چوپ کی ہوئی) ایک عدد درمیانی

5 ہری پیاز (چوپ کی ہوئی) دو عدد

6 سویا ساس دو کھانے کے چمچ

7 تھائی کری پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

8 چھوٹی لال مرچ ایک سے دو عدد

9 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

10 سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

11 تل کا تیل ایک چائے کا چمچ

12 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو دھو کر باریک کاٹ لیں اور ایک پیالی پانی میں پانچ سے سات منٹ اُبالیں، پانی سے نکال لیں ( یخنی کو محفوظ کر لیں)۔
  2. 2کڑاہی میں کوکنگ آئل میں پیاز ڈال کر ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔
  3. 3پھر اس میں کٹی ہوئی مرچیں اور تھائی کری پیسٹ ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔
  4. 4اس میں اُبلے ہوئے نوڈلز اور چکن کو تہہ در تہہ ڈالیں۔
  5. 5ان کے درمیان میں سویا ساس اور یخنی ڈالیں۔
  6. 6دو سے تین منٹ چمچ نہ لگائیں تاکہ بھاپ اوپر آ جائے۔
  7. 7پھر اس پر لیموں کا رس، ہری پیاز کی پتیاں اور سفید مرچ ڈال کر دو چمچ کی مدد سے ملائیں تاکہ نوڈلز ٹوٹنے نہ پائے۔
  8. 8آخر میں تل کا تیل چھڑک کر چولہے سے اُتار لیں۔
  9. 9خوبصورت سی پھیلی ہوئی ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔
ٹیگز: #food recepi #taste
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں