مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,073 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,432 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,073 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,432
صفحہ اول

شان مسعود پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی 74 سالہ تاریخ کے دوسرے ناکام ترین کپتان بن گئے

📅 بدھ، 20 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
شان مسعود پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی 74 سالہ تاریخ کے دوسرے ناکام ترین کپتان بن گئے
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

لاہور (دوست نیوز ۔ 20 مئی 2026ء ) بنگلہ دیش کے ہاتھوں مسلسل دوسری سیریز میں وائٹ واش کے بعد شان مسعود پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے ناکام ترین کپتان بن گئے ہیں۔

36 سالہ شان مسعود دسمبر 2023ء میں پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بنے اور ان کی زیر قیادت پاکستان 16 ٹیسٹ کھیلا جن میں سے 4 ٹیسٹ میں جیتا اور 12 میں شکست ہوئی۔

36 سالہ شان مسعود دسمبر 2023ء میں پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بنے اور شان مسعود کی زیرقیادت پاکستان اب تک 16 ٹیسٹ کھیلا ہے جن میں سے صرف 4 ٹیسٹ میں جیتا اور 12 میں شکست ہوئی۔

اس خراب ریکارڈ کے ساتھ شان مسعود پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچز ہارنے والے دوسرے کپتان بن گئے ہیں۔ 

پاکستان کی جانب سے مصباح الحق 56 ٹیسٹ میچز میں کپتانی کرکے 19 مقابلے ہار کر اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

انضمام الحق بطور کپتان 31 میچز میں سے 11 میں شکست کھانے کے بعد تیسرے جب کہ سرفراز احمد (13 میچز)، وسیم اکرم (25 میچز) اور عمران خان (48 میچز) بطور کپتان 8،8 میچز ہار کر اس لسٹ میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔ 

واضح رہے کہ مہمان ٹیم پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں ڈھاکا کے مقام پر 104 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 437 رنز کے تعاقب میں 358 رنز بنا کر 78 رنز سے تاریخی شکست کا بوجھ اٹھانا پڑا۔

ٹیگز: #ipl #pakistan #psl
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں