مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057
تازہ ترین

روس یوکرین جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ مذاکرات ہے، پاکستان

📅 بدھ، 20 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ
روس یوکرین جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ مذاکرات ہے، پاکستان
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اقوام متحدہ۔20مئی (دوست نیوز):پاکستان نےروس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خاتمے کا واحد راستہ مذاکرات ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں یوکرین کی صورتحال پر بحث کے دوران کہی۔ انہوں نے زور دیا کہ یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ سفارت کاری کو ترجیح دیں، حقیقی سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں اور ایک منصفانہ، دیرپا اور باہمی طور پر قابلِ قبول حل کے لیے تعمیری اور بامعنی مذاکرات کریں جس میں فریقین کے جائز سلامتی مفادات، اقوامِ متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قانون اور متعلقہ کثیرالجہتی معاہدوں کا احترام کیا جائے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہم جاری دشمنیوں پر شدید پریشان ہیں اور حالیہ حملوں میں اضافے کی اطلاعات کی مذمت کرتے ہیں جن سے خطے میں انسانی بحران مزید سنگین ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیاں صرف تنازعے کو طول دیتی ، اعتماد کو مجروح کرتی اور امن کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں۔جاری جنگ کے دوران شہریوں کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا کہ شہریوں، انسانی ہمدردی کے کارکنوں اور شہری تنصیبات کا تحفظ بین الاقوامی انسانی قانون (IHL) کے تحت بنیادی قانونی ذمہ داری ہے جس پر فریقین کو عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے عارضی جنگ بندی کے اعلانات بشمول رواں ماہ کی تازہ جنگ بندی کا ذکر کرتے ہوئے اقدامات کو سراہا ۔

انہوں نے جنگی قیدیوں کے تبادلے اور ہلاک شدہ فوجیوں کی باقیات کی واپسی جیسے اقدامات کو مثبت قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ان کوششوں کو اعتماد سازی کے اقدامات سمجھتے ہیں جنہیں جاری رہنا چاہیے تاکہ مکمل جنگ بندی اور دیرپا امن کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق امریکا کی سہولت کاری کے ذریعے جلد مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کریں گے تاکہ اس طویل تنازعے کا خاتمہ ممکن ہو سکے، پاکستان تنازعےکے جامع، پائیدار اور پُرامن حل کی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

ٹیگز: #international #russia #ukrain #war
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں