مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,659 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,659
تازہ ترین

پاکستان کی ترقی کا سفر پروپیگنڈا، جعلی خبروں یا دہشتگردی سے روکا نہیں جا سکتا، فیلڈ مارشل

📅 منگل، 19 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ
امریکی نائب صدر کی آرمی چیف عاصم منیر کی قیادت کی غیر معمولی تعریف
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

کوئٹہ (دوست نیوز۔ 19 مئی2026ء) چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا سفر پروپیگنڈا، جعلی خبروں یا دہشتگردی سے روکا نہیں جا سکتا، پراکسیز اور پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی پیشرفت روکنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے افسران، فیکلٹی ممبران اور صوبے میں تعینات جوانوں سے ملاقات کی، اپنے خطاب میں انہوں نے عسکری مہارت، ٹیکنالوجی کے استعمال اور دشمن کے پروپیگنڈے کو ناکام بنانے پر زور دیا۔فیلڈ مارشل نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے اعلیٰ تربیتی معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بدلتی ہوئی جنگی صورتحال میں وہی افسران نمایاں مقام حاصل کرتے ہیں جو فکری استعداد اور پیشہ ورانہ مہارت سے لیس ہوں، جدید دور کی جنگیں تیزی سے بدل رہی ہیں، اس لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ملٹی ڈومین آپریشنز کو سمجھنا ناگزیر ہے، مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بری، بحری اور فضائی افواج کے باہمی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، افسران اپنی اور اپنے جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں۔سید عاصم منیر نے دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے سفر کو پروپیگنڈے، جعلی خبروں یا بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ذریعے نہیں روکا جا سکتا، پاکستان کی پیشرفت کو پراکسیز اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والی دشمن قوتیں ریاست کے استحکام اور عوام کے اتحاد کے باعث ناکام ہوں گی۔بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر انہوں نے بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو کی، فیلڈ مارشل نے حکومتِ بلوچستان کے سماجی و معاشی ترقی کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ریاست اور عوام کے درمیان تعلق کو مضبوط بنانا طویل المدتی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، پائیدار امن صرف سکیورٹی اقدامات سے نہیں بلکہ بہتر طرزِ حکمرانی اور عوام دوست پالیسیوں سے ممکن ہے۔

ٹیگز: #balochistan #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں