مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,833 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,833
قومی

ایس پی سی ٹی ڈی حیدرآباد کاریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ سٹیشن حیدرآباد کا دورہ، ایمرجنسی رسپانس سسٹم کا جائزہ لیا

📅 منگل، 19 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
1122
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

حیدرآباد۔ 19 مئی (دوست نیوز):ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حیدرآباد رانا محمد دلاور نے سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ سٹیشن حیدرآباد کا دورہ کیا اور ایمرجنسی رسپانس سسٹم، فائر اینڈ ریسکیو سروسز اور کنٹرول روم کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر روشن علی مہیسر نے ریسکیو آپریشنز، ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو وہیکلز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایس پی رانا محمد دلاور نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت، بروقت ردعمل اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت کو سراہا۔ انہوں نے سٹیشن پر موجود سہولیات کا جائزہ بھی کیا اور کہا کہ ہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ریسکیو 1122 حیدرآباد کے افسران اور عملے کی محنت، جذبے اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

ٹیگز: #1122 #pakistan #rescue #sindh
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں