ذائقہ
بھنڈی ودھ گوشت بنانے کی ترکیب

✓ لنک کاپی ہو گیا
1 گوشت آدھا کلو
2 بھنڈی آدھا کلو
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 نمک حسبِ ذائقہ
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 دہی ایک پیالی
7 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
8 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
9 ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
10 ٹماٹر تین عدد درمیانے
11 ہری مرچیں تین سے چار عدد
12 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
13 کوکنگ آئل آدھی پیالی
Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب
- 1بھنڈیوں کو صاف دھو کر خشک کر لیں اوپر کا ڈنٹھل کاٹ کر درمیان سے چیرا لگا لیں۔
- 2پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ کر رکھ لیں اور ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو بھی باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
- 3ادرک لہسن، نمک، پیاز، لال مرچ، زیرہ، ہلدی، دہی اور ٹماٹر کو اچھی طرح ملا لیں اور گوشت میں لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
- 4فرائنگ پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور بھنڈیاں ڈال کر آنچ تیز کر دیں۔بھنڈیوں کو ہلکی سی فرائی کر کے نکال لیں۔
- 5اسی تیل کو پین میں ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور مصالحہ لگا ہوا گوشت شامل کر دیں۔
- 6درمیانی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں اور گوشت گلنے پر آنچ تیز کر کے اچھی طرح بھون لیں۔
- 7تلی ہوئی بھنڈیاں، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
- 8ڈش میں نکال کر دوپہر کے کھانے پر گرم گرم چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔
