تازہ ترین
تازہ ترین

قربانی کے جانوروں کی بہتر نگہداشت، خوراک اور صحت سے متعلق ہدایات جاری

📅 Monday، 11 May 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

فیصل آباد۔ 11 مئی (دوست نیوز):محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی بہتر نگہداشت، خوراک اور صحت سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر روبینہ انجم نیشہریوں اور مویشی پال حضرات کو جانوروں کی مناسب خوراک، صاف پانی، رہائش اور طبی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ قربانی کے لیے صحت مند، چست اور صاف ستھرے جانوروں کا انتخاب کیا جائے جبکہ ان کی آنکھیں صاف اور چمکدار ہوں اور جسم پر زخم یا بیماری کے آثار موجود نہ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ جانوروں کو سبز چارہ، بھوسہ، ونڈا اور منرل مکس مناسب مقدار میں ان کے وزن کے مطابق 8 سے 10 فیصد تک دیا جائے جبکہ روزانہ 1 سے 1.5 کلوگرام ونڈا بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ صاف اور تازہ پانی کی ہر وقت دستیابی یقینی بنانے اور دن میں 2 سے 3 بار پانی پلایا جائے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کی رہائش صاف، خشک اور ہوادار رکھی جائے، انہیں بارش اور دھوپ سے بچایا جائے اور باقاعدگی سے صفائی کا اہتمام کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ اگر جانور میں بیماری کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر قریبی ویٹرنری ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔

ٹیگز: #eid ul azha #qurbani

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *