ذائقہ
فش قورمہ بنانے کی ترکیب

✓ لنک کاپی ہو گیا
1 مچھلی کے قتلے ایک کلو
2 نمک حسبِ ذائقہ
3 پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ
4 پیاز دو عدد درمیانی
5 ٹماٹر تین عدد درمیانے
6 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
7 دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
8 بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ
9 میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچ
10 ہلدی ایک چائے کا چمچ
11 ہری مرچیں تین سے چار عدد
12 ہرا دھنیا حسبِ پسند
13 کوکنگ آئل آدھی پیالی
Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب
- 1مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر رکھ لیں، پیاز کو چھیل کر پیس لیں۔
- 2پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں میتھی دانے کو موٹا موٹا کوٹ کر ڈال دیں۔
- 3خوشبو آنے پر اس میں پسی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک بھونیں۔
- 4پھر اس میں لہسن، نمک، لال مرچ، دھنیا، ہلدی اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔
- 5جب ٹماٹر گلنے پر آ جائیں تو اس میں مچھلی کے قتلے پھیلا کر رکھیں اور اس پر زیرہ، کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر ہلکا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے دم پر رکھ دیں۔
- 6تین سے چار منٹ بعد پین کو کپڑے سے ہلاتے ہوئے مچھلی کے قتلوں کو اوپر نیچے کر لیں اور مزید پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر چولہے سے اُتار لیں۔
- 7اس قورمے کا مزہ اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ دوبالا ہو جاتا ہے۔
