مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,073 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,432 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,073 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,432
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل 11 کے تینوں پلے آف میچز کے دوران بھی شائقین کے سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی ہے، محسن نقوی

📅 پیر، 27 اپریل 2026 ✍️ Editor ⏱ 2 منٹ
psl 11
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ایس ایل 11 کے تینوں پلے آف میچز کے دوران بھی شائقین کے سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔پیر کو اپنی ایکس پوسٹ میں محسن نقوی نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے پلے آف میچز میں بھی شائقین کی شرکت کی منظوری دی تاہم اس کے ساتھ یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ شائقین کرکٹ میچز دیکھنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں یا ایندھن کی کھپت کو کم سے کم رکھیں تاکہ قومی سطح پر جاری کفایت شعاری مہم کو تقویت دی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پلے آف میں حصہ لینے والی چاروں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ شائقین کو پلے آف مرحلے میں دلچسپ اور سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
shahbaz sharif
mohsin naqvi
ٹیگز: #baber azam #cricket #mohsin naqvi #psl #psl 11
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں