مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,844 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,218 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,844 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,218
تازہ ترین

جنوبی پنجاب ، سندھ میں ہیٹ ویو متوقع، ماہرین کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

📅 ہفتہ، 25 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ
جنوبی پنجاب ، سندھ میں ہیٹ ویو متوقع، ماہرین کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔25اپریل (دوست نیوز):معروف ماہر ماحولیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے جنوبی پنجاب ، کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں کے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ آئندہ متوقع ہیٹ ویو کے حوالہ سے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، مئی میں درجہ حرارت 44 تا 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے ساتھ موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

ہفتہ کو ایک مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ماحولیاتی مسائل اور موسمیاتی تحقیق کے ماہر ڈاکٹر ذوالفقار نے خبردار کیا کہ جنوبی پنجاب میں مئی میں ہیٹ ویو کا امکان ہےجبکہ شدید درجہ حرارت پہلے سے ہی سندھ اور کراچی کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 4 اور 5 مئی کو ہلکی بارش ہو سکتی ہے جبکہ مئی سے جون تک موسم مجموعی طور پر گرم رہنے کی توقع ہے ، اس دوران کم بارش کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں درجہ حرارت بڑھے گا اور رہائشیوں کو زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر ذوالفقار نے شہریوں پر زور دیا کہ گرمی کی لہر آتے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ٹھنڈے اور ہائیڈریٹ رہنے کی کوشش کریں ۔انہوں نے مشورہ دیا کہ گرمی کے زیادہ اوقات میں غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے گریز کریں، ہلکے لباس پہنیں اور گرمی سے متعلق بیماریوں سے بچنے کے لیے مناسب ہائیڈریشن کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بچوں، بوڑھوں اور صحت کے مسائل میں مبتلا افراد کے لیے خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کھلے برتنوں میں پانی رکھ کر کمروں میں نمی برقرار رکھنے کی بھی سفارش کی۔ خشک موسمی حالات کے برقرار رہنے کی توقع کے ساتھ ڈاکٹر ذوالفقار نے خبردار کیا کہ یہ موسم پانی کی قلت اور دیگر ماحولیاتی چیلنجز کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے مقامی حکام اور کمیونٹیز پر زور دیا کہ آنے والی گرمی کے لیے تیار رہیں اور شدید گرم موسم میں اپنے اور اپنے خاندانوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔

ٹیگز: #pakistan #punjab #sindh
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں